مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے منگل کی صبح دار الحکومت تہران کے ثقافتی تاریخی کمپلیکس سعد آباد میں اپنے پہلے غیر عرب دورے پر تشریف لانے والے عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی کا باضابطہ استقبال کیا۔
عراقی وزیر اعظم اس دورے میں اپنے ہمرا اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔
استقبالیہ تقریب میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے، ایران اور عراق کے سربراہان نے پرچم کو سلامی پیش کی اور پھر اعلیٰ سطحی وفود کے ارکان کا ایک دوسرے سے تعارف کرایا۔
السوڈانی اپنے دو روزہ دورے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کرنے والے ہیں۔
خیال رہے کہ یہ دورہ نئی عراقی حکومت کے قیام کے بعد کسی عراقی عہدیدار کا ایران کا پہلا دورہ ہے۔
آپ کا تبصرہ